آڈیو کال کا معاملہ: ایف آئی اے نے شوکت ترین کو طلب کرلیا

آڈیو کال کا معاملہ: ایف آئی اے نے شوکت ترین کو طلب کرلیا
اسلام آباد: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت ترین کو کل طلب کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شوکت ترین اور وزیر خزانہ کےپی تیمور سلیم جھگڑا کی مبینہ آڈیو کال کے معاملے پر ایف آئی اے نے سابق وزیرخزانہ شوکت ترین کو کل طلب کر لیا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے نے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کو بدھ کی صبح 10 بجے اسلام آباد زونل آفس میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ ایف آئی اے کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ حاضر نہ ہوئے تو سمجھا جائے گا کہ آپ کے پاس دفاع میں کہنے کو کچھ نہیں ہے۔ خیال رہے کہ چند ہفتے قبل شوکت ترین کی ایک آڈیو لیک ہوئی جس میں وہ پنجاب کے وزیر خزانہ محسن لغاری اور خیبرپختونخوا کے وزیر تیمور جھگڑا سے الگ الگ گفتگو کررہے تھے۔ مبینہ آڈیو کال میں شوکت ترین نے دونوں رہنماؤں کو آئی ایم ایف معاہدے کے تناظر میں وفاقی حکومت کو جواب دینے کے بارے میں مشورے دیے تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔