الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی ) نے کہا ہے کہ اگر سابق وزیر اعظم عمران خان 23 ستمبر کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوتے تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کو نوٹس جاری کردیا ہے، نوٹس الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہونے پر دیا گیا ۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان 23 سےستمبر کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوں۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پیش نہ ہونے کی صورت میں قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو چارسدہ جلسہ پرآج طلب کررکھا تھا۔