پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،21 اپریل 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،21 اپریل 2021

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا میں شدت کے باعث جمعہ سے نئی بندشوں کا آغاز کریں گے۔ کچھ نئے فیصلے کیے ہیں، جمعہ سے نئی بندشوں کا آغاز کریں گے

نجی فیکٹری میں کرنٹ لگنے سے 2 مزدور موقع پر جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی

فیڈر ل بورڈ آف ریونیو کے پاکستان کسٹمز ونگ نے بندرگاہوں میں درآمدی صنعتی خام میٹیریل کی تیز تر کلیرنس کے لئے وی بوک سسٹم میں سکیننگ کے خودکار نظام کو متعارف کر دیا ہے

کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان نے شہر کے پبلک ٹوائلٹس کا ڈیٹا طلب کر لیا۔ شہر میں موجود پبلک ٹوائلٹس اور ان کے سٹیٹس کی تفصیلات بھی طلب کرلیںٕوزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم سندھ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں محکمہ تعلیم میں جاری ترقیاتی اسکیموں پر نظر ثانی اور نئے مالی سال میں سالانہ ترقیاتی پروگرام میں نئی اسکیموں کو ترتیب دینے کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔