وزارت پٹرولیم کی بڑی کارروائی

وزارت پٹرولیم کی بڑی کارروائی

لاہور (پبلک نیوز) ترجمان پٹرولیم ڈویژن نے کہا ہے کہ ڈیپارٹمنٹ آف ایکسپلویس کے دو افسران کو اپنی ذمہ داریوں سے غفلت اور محکمنہ بے ضابطگی کے مرتکب پائے گے۔

ترجمان پٹرولیم ڈویژن کا کہنا تھا کہ جرم ثابت ہونے پر دونوں افسران کو ای اینڈ ڈی رولز کے تحت سروس سے برخاست کر دیا گیا ہے۔ اسٹنٹ ڈائریکٹر نے حفاظتی اصولوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے 3 آئل ٹرمینلز کو جعلی لائسنس جاری کئے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیپارٹمنٹ آف ایکسپلویس نے پبلک سیفٹی کو نظرانداز کرتے ہوئے 13 آئل ٹرمینلز کو لائسنس جاری کئے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر نے اٹک پٹرولیم لمیٹڈ کو جعلی لائسنس دینے کا بھی مترکب ٹھہرا جبکہ سائٹ زیر تعمیر تھی۔ پٹرولیم ڈویژن پبلک سیفٹی اور ضابطہ قانون پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ ایسے تمام عناصر سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔