اکراچی (ویب ڈیسک ) ڈرامہ نگار صائمہ اکرم چوہدری نے بتایا ہے کہ اقراء عزیز نے رواں سال رمضان اسپیشل سیریل ’چوہدری اینڈز سنز‘میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ حال ہی میں ڈرامہ نگار صائمہ اکرم نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران بتایا ہے کہ اقرا عزیز کو چوہدری اینڈ سنز میں کام کرنے کی آفر کی گئی تھی مگر اداکارہ اقرا عزیز نے اس پیشکش کو قبول نہیں کیا ۔ اس انکار کی وجہ اداکارہ نے یہ بتائی ہے کہ وہ بچے کی وجہ سے کسی بھی رمضان اسپیشل سیریل میں کام نہیں کر سکتی اور اسی لئے میں نے سیریل میں کام کرنے سےانکار کردیا تھا ۔صائمہ اکرم چوہدری نے بتایا کہ شائقین کی پر زور فرمائش پر اُنہوں نے پوری کوشش کی تھی کہ وہ فرحان اور اقراء کو ایک بار پھر اسکرین پر ایک ساتھ واپس لے کر آئیں۔ اُنہوں نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے جب اُنہوں نے فرحان اور اقراء دونوں سے رابطہ بھی کیا لیکن دونوں بے حد مصروف تھے تو اس لیے یہ ممکن نہ ہوسکا۔اداکارہ اقرا عزیز اور فرحان سعید کو صائمہ اکرام کے لکھے گئے رمضان اسپیشل سریل ’سنو چندہ ‘کے 2سیزنز میں بے تہاشا پسند کیا گیا تھا۔ صائمہ اکرم نے بتایا کہ اقراء عزیز کے انکار کے بعد ’چوہدری اینڈز سنز‘میں عائزہ خان کو کاسٹ کرلیا گیا ہے۔گزشتہ برس صائمہ اکرام کے لکھے گئے رمضان اسپیشل ڈرامے ’چپکے چپکے ‘میں عائزہ خان اور عثمان خالد بٹ کی اداکاری بہت شاندار تھی۔ واضح رہے کہ اقرا عزیز اور فرحان سعید کو صائمہ اکرام چوہدری کے لکھے گئے رمضان اسپیشل سریل ’سنو چندہ ‘کے دو سیزن میں بہت پسند کیا گیا تھا.