اگلی قسط کے حصول کیلئےآئی ایم ایف نے پانچ کڑی شرائط عائد کریں

اگلی قسط کے حصول کیلئےآئی ایم ایف نے پانچ کڑی شرائط عائد کریں
اسلام آباد: ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلی قسط کے حصول کیلئے آئی ایم ایف نے پانچ کڑی شرائط عائد کر دیں ہیں۔ بین الاقوامی مالیاتی ادارےآئی ایم ایف سے مذاکرات شہباز شریف حکومت کے لئے بڑا چیلنج بن گیا۔ذرائع کے مطابق اگلی قسط کے حصول کیلئے آئی ایم ایف نے پانچ کڑی شرائط عائد کر دیں ہیں، عالمی مالیاتی ادارے نے پٹرولیم مصنوعات پر دی گئی سبسڈی کو ختم کرنے کی شرط رکھ دی۔ بجلی کی قیمت بڑھانے، صنعتوں کی دی گئی ایمنسٹی سکیم ختم کی جائے، آئی ایم ایف نے ترقیاتی اخراجات میں کٹوتی کا بھی مطالبہ کردیا ہ۔ رواں مالی سال پی ایس ڈی پی کی مد میں حکومت نے 900 ارب روپے مختص کیے تھے، نو ماہ میں 455 ارب روپے کی رقم خرچ ہوئی ، حکومت اب اسے 600 ارب روپے تک محدود رکھنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ حکومت کو چین سے 4 ارب 30 کروڑ ڈالر ریلیف ملنے کی اُمید ہے۔سیف ڈپازٹ" کی مد میں 2 ارب ڈالر اور 2 ارب 30 کروڑ ڈالر رول اوور ہو سکتے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔