ریاض : سابق وزیراعظم نواز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی، اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا، ملاقات میں مریم نواز بھی موجود تھیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب ن کہا ہے کہ قائد محمد نواز شریف کی وزیراعظم سعودی عرب، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی، محترمہ مریم نواز بھی ملاقات میں موجود تھیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ قائدین نے سعودی پاک برادرانہ تعلقات کے مزید فروغ اور پاکستان کو درپیش مسائل کے حل پر بات کی۔ قائد نوازشریف نے سعودی قیادت کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے میاں محمد نواز شریف نے مریم نواز، محمد جنید صفدر، حسن نواز، حسین نواز، زید حسین نواز اور خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کی۔