ضلع گوادر میں سیلاب متاثرین کی مددکیلئےفوری امدادی آپریشن

کیپشن: ضلع گوادر میں سیلاب متاثرین کی مددکیلئےفوری امدادی آپریشن

پبلک نیوز: اہل علاقہ نے گزشتہ تین روز سے سیلابی صورتحال کا شکار خاندانوں کے محصور ہونے سے متعلق اطلاع دی۔

تفصیلات کے مطابق فوری امدادی کارروائی کرتے ہوئے پاک بحریہ کے سی کنگ ہیلی کاپٹرز کے ذریعے مرادی، ڈنڈو، کلانچ اور دیگر علاقوں میں محصور افراد تک امدادی سامان ترسیل کیا گیا۔

گزشتہ تین روز سے جاری آپریشن کے تحت  پاک آرمی اور پاک بحریہ کی امدادی ٹیمیں گوادر اور اورماڑہ کے گردونواح میں  مسلسل ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن سر انجام دے رہی ہیں۔

 متاثرہ علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہونے کے باعث ہیلی کاپٹرز کی مدد سے متاثرین تک امدادی سامان کی ترسیل یقینی بنائی جا رہی ہے۔

افواج پاکستان آزمائش کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور متاثرین تک امداد کی فوری ترسیل کو ہر صورت ممکن بنایا جائے گا۔

سیلاب متاثرین کی فوری امداد کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

افواج پاکستان سیلاب سے متاثرہ عوام کی مکمل بحالی تک امدادی آپریشن جاری رکھنے کے لیے پر عزم ہے۔

Watch Live Public News