(ویب ڈیسک) نجی میڈیا کے مطابق پاکستانی بیٹر اور وکٹ کیپر محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔
نجی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نائب کپتان کا اعلان جلد متوقع ہے کیونکہ نائب کپتان کے حوالے سے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ محمد رضوان سابق کپتان شاہین آفریدی کے ساتھ بھی نائب تھے۔
گزشتہ روز نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا گیا جس میں محمد رضوان نے ایک عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔ محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین 3000 رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔
محمد رضوان نے ویرات کوہلی اور بابر اعظم کا مشترکہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔انہوں نے 79 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا جبکہ بابر اعظم اور ویرات کوہلی نے 81، 81 اننگز میں 3000 ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کیے تھے۔