الیکشن کمیشن کا پریذائیڈنگ آفیسر کے پولنگ ایجنٹس سے خالی فارم 45 پر دستخط کا نوٹس

05:48 PM, 21 Apr, 2024

(ویب ڈیسک ) الیکشن کمیشن کی جانب سے پریذائیڈنگ آفیسر کے پولنگ ایجنٹس سے خالی فارم 45 پر دستخط کا نوٹس لے لیا گیا۔

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی۔149 لاہور میں پریذائیڈنگ آفیسر کی جانب سے پولنگ ایجنٹس سے خالی فارم 45 پر دستخط کروائے جانے کے معاملہ  کا الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا۔

الیکشن کمیشن نے سخت نوٹس لیتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب سے فوری رپورٹ طلب  کرلی ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ  اس معاملہ پر کمیشن مزید قانونی کاروائی عمل میں لائے گا۔

مزیدخبریں