سابق گورنرکا دوبارہ انتخابات کروانےاور چیف الیکشن کمشنر کو تبدیل کرنےکامطالبہ

سابق گورنرکا دوبارہ انتخابات کروانےاور چیف الیکشن کمشنر کو تبدیل کرنےکامطالبہ
کیپشن: عمرسرفرازچیمہ کا دوبارہ انتخابات کروانےاور چیف الیکشن کمشنر کو تبدیل کرنےکامطالبہ

پبلک نیوز:(سلیمان اعوان)سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے ملک بھر میں دوبارہ انتخابات کروانے اور چیف الیکشن کمشنر کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلا ت کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت  میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکلا اور عدلیہ کے درمیان محاذآرائی ن لیگ کی سازش ہے،وکلا پر تشدد کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ احسن بھون اور اعظم نزیر تارڈ ایک ہی ہیں،یہ مینڈیٹ چور حکومت ہے ، فسطائیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے،اب یہ مگر مچھ کے آنسو روتے ہیں،جھوٹ پر مبنی مقدمات آگے نہیں چل سکتے،تمام سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کر الیکٹورل ریفارمز لائیں۔

سابق گورنر نے ملک بھر میں دوبارہ انتخابات کروانے اور چیف الیکشن کمشنر کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ حکومت ہمیشہ کسان کے خلاف پالیسی لائے ہیں۔

Watch Live Public News

سینئر کورٹ رپورٹر