اسپانٹک پہاڑ پر ڈاکٹر اسماء کی میت کی واپسی کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے، عطاء تارڑ

اسپانٹک پہاڑ پر ڈاکٹر اسماء کی میت کی واپسی کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے، عطاء تارڑ

(ویب ڈیسک ) وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ اسپانٹک پہاڑ پر ڈاکٹر اسماء کی میت کی واپسی کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہاکہ قراقرم سلسلے میں واقع ا سپانٹک پہاڑ پر ڈاکٹر اسماء کی میت کی واپسی کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ریسکیو ٹیم کیمپ تھری کے قریب پہنچ گئی تھی، تاہم شدید موسم، بھاری برف باری اور تیز ہواؤں کے باعث اسے واپس کیمپ ٹو آنا پڑا۔

انہوں نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر کے استعمال کی منظوری دے دی گئی ہے، جبکہ گلگت بلتستان حکومت اور ایف سی این اے کے درمیان رابطہ کاری مکمل ہے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو صورتحال سے مسلسل آگاہ رکھا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News