کابل(پبلک نیوز) جلال الدین حقانی کے بیٹے انس حقانی نے کہا ہے کہ حالات مکمل قابو میں،عام معافی کے اعلان پر قائم ہیں.
افغان امن عمل میں پیش پیش قطردفترکی مذاکراتی ٹیم کےرکن انس حقانی نے خوست میں صحافیوں،شاعروں،ادیبوں اور سیول سوسائٹی کےکارکنوں سےملاقات کی، ان کا کہنا تھا کہ میڈیااورصحافیوں کو اپنی مسلم اورافغانی ثقافت کومدنظررکھتےہوئےغیر جانبدارانہ مخلصانہ کام جاری رکھنا چاہیے، بی بی سی اور سی این این پرجو خبریں پھیلائی جا رہی ہےاس طرح کے حالات نہیں ہیں، مغربی میڈیا کی رپورٹس پر پریشان نہ ہوں، حالات ہمارےکنٹرول میں ہیں.
ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کا ایک حصہ ہمارے خلاف پروپیگنڈا کر رہا ہے، طالبان نےکسی کے گھرکی تلاشی نہیں لی ،عام معافی پرقائم ہیں.دوسری جانب طالبان کے ترجمان نے کہا ہے کہ افغانستان میں اقتدار کی منتقلی کے بعد نئے حکومتی ڈھانچے کا اعلان آئندہ چند ہفتوں میں کیا جائے گا، قانونی، دینی اور خارجہ پالیسی ماہرین کی مشاورت سے حکومتی انفراسٹرکچر کا اعلان کیا جائے گا.