کورونا کیسز: مردان میں گرلز ماڈل سکول سیل

کورونا کیسز: مردان میں گرلز ماڈل سکول سیل
مردان (پبلک نیوز) گرلز مڈل سکول عیدگاہ 10دنوں کےلیے بند کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق سرکاری سکول کی ایک ٹیچر اور 4 طالبات میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی جس پر سکول کو سیل کر دیا گیا۔ ٹی ایم اے سٹاف کو وقتاً فوقتاً مزکورہ سکول میں جراثیم کش سپرے کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئیں۔ دوسری جانب سندھ میں سکول بند کرنے کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔ مجاز اتھارٹی کی اپروول سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ اسکول تاحکم ثانی بند رہیں گے۔ علاوہ ازیں سندھ کے کالجز میں تدریسی عمل تاحکم ثانی بند رکھنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ محکمہ کالجز سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ میں تعلیمی بورڈز کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔