''گرین پاکستان انیشیٹو'' کے تحت پنجاب بھرمیں شجرکاری کا اہتمام، 1 کروڑ سےزائد پودے لگانے کا ہدف

''گرین پاکستان انیشیٹو'' کے تحت پنجاب بھرمیں شجرکاری کا اہتمام، 1 کروڑ سےزائد پودے لگانے کا ہدف

ویب ڈیسک: محکمہ جنگلات پنجاب نے'' گرین پاکستان انیشیٹو'' کے تحت” سرسبز و شاداب پاکستان“کے وژن کے مطابق 77ویں یوم آزادی کے موقع پروسیع شجر کاری مہم کا آغازکیا ہے۔ 

تاریخ میں پہلی بار ضلع چکوال کے پہاڑی علاقوں میں پیراگلائیڈرز تعینات کرکے 20ہزار سیڈ بالزپھیلائے گئے۔ 

اس کے علاوہ ایس آئی ایف سی اور پاک فوج کے تعاون سے مری ڈویژن میں بڑے پیمانے پر شجر کاری مہم میں سہولت فراہم کی گئی جس کے تحت ہیلی کاپٹرز کے ذریعے 20 کلوگرام چیڑ کے بیج پھیلائے گئے۔ 

سرسبز و شاداب پاکستان“ کے وژن کے ذریعے پورے پنجاب میں 10 ملین سے زائد پودے لگائے جائیں گے۔ 

گرین پاکستان انیشیٹو ’کے ”پلانٹ فار پاکستان“  پروگرام کے تحت پنجاب بھر میں مختلف سرکاری محکموں کی جانب سے ایک ہی دن میں 30 لاکھ سے زائد پودے لگائے گئے۔

محکمہ جنگلات کی سربراہی میں 15 لاکھ، محکمہ تعلیم، صحت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 14 لاکھ جبکہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر کی زیرنگرانی 1 لاکھ پودے لگائے گئے۔ 

اس مہم کا''جیو ٹیگنگ'' کے ذریعے باریک بینی سے مشاہدہ کیا جائیگااور ہر پودہ لگانے کی سرگرمی کو ''پلانٹ فار پاکستان'' ایپ پر اپ لوڈ بھی کیا جائیگا۔ 

 ایس آئی ایف سی کے تعاون سے یہ اقدام ایک وسیع مون سون شجرکاری مہم کا حصہ ہے جس میں ایک پائیداراورسرسبز پاکستان کا مستقبل پوشیدہ ہے۔

Watch Live Public News