پاکستان میں پہلی حب ریلی آٹو کراس کا انعقاد کیا گیا

پاکستان میں پہلی حب ریلی آٹو کراس کا انعقاد کیا گیا

ویب ڈیسک: پاکستان میں موٹر سپورٹس کے فروغ کے لیے پہلی بار حب ریلی  آٹو کراس  ہفتے کو  کراچی کی ڈی ایچ اے سٹی میں منعقد ہوگی ۔ حب ریلی آٹو کراس  میں ملک کے 60 ڈرائیورز ایکشن میں نظر آئیں گے۔ 

ذرائع کے مطابق حب ریلی  آٹو کراس کیلئے 7.1 کلو میٹر کا ٹریک تیار کرلیا گیا۔ ہر ڈرائیورز کو چار لیپ  دیے جائیں گے۔ ٹریک پر کونز رکھ کر مارکینگ کی گئی ہے ۔ سات کیٹگریز پر مشتمل آٹو کراس میں لیڈیز ایونٹ بھی شامل ہوگا۔

پاکستان بھر سے مختلف ریسرز اور ڈرائیورز اس ریلی میں حصہ لیں گے۔ اس ریلی کا مقصد نہ صرف مختلف قسم کی گاڑیوں کی صلاحیت کو جاچنا ہے بلکہ جن کے پاس بڑی گاڑیاں نہیں ہیں یا صحرا میں گاڑی نہیں دوڑا سکتے وہ اپنا شوق آٹو کراس میں پورا کرسکتے ہیں۔

چیف آرگنائزر شجاعت شیروانی کا کہنا ہے کہ "گیارہ سال  سے مسلسل آف روڈ حب ریلی کا کامیابی سے انعقاد کررہے ہیں۔ "

شجاعت شیروانی  نے مذید کہا کہ "گھر کی کار لیکر بھی آپ آٹو کراس میں شرکت کرسکتے ہیں، آٹو کراس ریلی سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ موٹر اسپورٹس کے فروغ کیلئے آٹو کراس کا ہونا ضروری  ہے ۔ پاکستان میں موٹر اسپورٹس میں آٹو کراس کی کمی کو محسوس کیا جارہا ہے " ۔

ٹویوٹا ہائی وے کی جانب سے "حب ریلی کراس" ایونٹس کے انعقاد کے لیے اٹھایا جانے والے اقدام کی وجہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں درجنوں موٹرسپورٹ ریسوں کا مشاہدہ ہے۔حب ریلی کراس پر شائقین نہ صرف ریس سے لطف اندوز ہوں گے بلکہ بہت ساری تفریحی سرگرمیاں  جیسے پاور گلائیڈنگ، چھوٹے ریسنگ ٹریک پر نئی گاڑیوں کی ٹیسٹ ڈرائیو، کیمپنگ، فوڈ اسٹالز اور میوزک بھی شامل ہوں گی۔

Watch Live Public News