قومی ٹیم کی وائٹ بال کوچ کی بھرتی کیلئے اشتہار جاری

قومی ٹیم کی وائٹ بال کوچ کی بھرتی کیلئے اشتہار جاری

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مینز وائٹ بال ٹیم کیلئے فیلڈنگ اور مینٹل کوچ کیلئے نئی آسامیوں کا اعلان کردیا۔

بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خصوصی مہارت والے کوچز کی خدمات حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کیلئے امیدواروں کی درخواستیں 4 ستمبر تک قبول کریں گے۔

اس سے قبل سائمن ہیلمٹ فیلڈنگ کوچ اور ڈیوڈ ریڈ مینٹل کوچ کی ذمہ داریوں کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

وائٹ بال ٹیم کے لیے نئے کوچز لانے کا فیصلہ ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی کی مشاورت سے کیا گیا۔

دوسری جانب پی سی بی ویمنز کرکٹ ٹیم کیلئے نئے ہیڈ کوچ کی تلاش کررہا ہے جبکہ موجودہ ہیڈکوچ محمد وسیم کو بھی عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔

بورڈ نے تمام عہدوں کے لیے درخواست کی آخری تاریخ بھی 4 ستمبر مقرر کی ہے۔

Watch Live Public News