اسلام آباد: ذرائع کاکہنا ہے کہ پرویز الٰہی کے اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر انھیں وزیر اعلی کے عہدے سے کسی بھی وقت ڈی نوٹی فائی کیے جانے کاامکان ہے. ذرائع کے مطابق وفاقی وزراء اور گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے،جس میں پنجاب کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پرویز الٰہی کے اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر انھیں وزیر اعلی کے عہدے سے کسی بھی وقت ڈی نوٹی فائی کیے جانے کاامکان ہے، وفاقی وزراء نے قانونی ماہرین اور اٹارنی جنرل اشتر اوصاف سے بھی مشاورت کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی طرف سے گرین سگنل ملتے ہی پرویز الہی کو ڈی نوٹی فائی کردیا جائے گا، رات گئے وفاقی حکومت کی طرف سے بڑے اقدام کا امکان ہے۔