پبلک نیوز : امریکا میں برفانی طوفان سے مرنے والوں کی تعداد 70 ہو گئی، ریاست ٹیکساس میں پینے کے صاف پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا۔
تفصیلات کے مطابق برفانی طوفان میں زیادہ افراد کی ہلاکت بجلی کے بریک ڈاون کی وجہ سے ہوئی، گھروں میں ہیٹنگ سسٹم بند ہو گئے، پائپ لائنیں جم جانے سے پینے کے پانی کا بحران بھی شدید ہو گیا۔
ریاست ٹیکساس میں بسنے والوں کو بھی پینے کے صاف پانی کے حصول میں دشواریاں پیش آ رہی ہیں، متاثرہ علاقوں میں کھانے پینے کی اشیا بھی تقسیم کی گئیں۔
صدرجو بائیڈن کا کہنا تھا کہ ریاست ٹیکساس کو آفت زدہ قرار دیئے جانے پر فوری عمل کیا جائے، وہ جلد ریاست کا دورہ کریں گے۔