اسلام آباد ( پبلک نیوز) ملک میں کورونا سے مزید 31 مریض انتقال کر گئے۔ ایک ہزار 360 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح تین اعشاریہ دو چھے فیصد رہی۔ فعال کیسز کی تعداد 67 ہزار 672 ہو گئی، ایک ہزار 302 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 360کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ٹٰیسٹ مثبت آنے کی شرح تین اعشاریہ دو چھے فیصد رہی۔ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ ایک ہزار 680 ہو گئی۔ مہلک وبا نے ایک روز میں مزید 31 زندگیاں لے لیں۔ اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار40 ہو گئی۔ اس وقت ملک بھر میں 67 ہزار 672 افراد کووڈ کے باعث اسپتالوں اور گھروں میں زیرعلاج ہیں۔ ایک ہزار 302 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ 24 گھںٹوں میں ایک ہزار 315 مریض صحتیاب بھی ہوئے، جس کے بعد اب تک اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 3 ہزار 968 ہو گئی۔ کورونا سے بچاو کے لیے ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری ہے۔ اب تک 12 کروڑ 20 لاکھ 46 ہزار سے زیادہ افراد کو کم از کم ایک ڈوز لگ چکی ہے۔ 9 کروڑ 5 لاکھ 23 ہزار سے زیادہ افراد کی ویکسی نیشن مکمل ہو چکی ہے۔