رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 5 ملزمان گرفتار

رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 5 ملزمان گرفتار
کراچی: رینجرز اور پولیس نے ا ورنگی اور سرجانی ٹاؤن سے مختلف کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے،گرفتار ملزمان ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اورمنشیات فروشی میں ملوث ہیں۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان محمد صدیق عرف کابلی، فیض، شرجیل، دانش عرف بابر اور محمد سلمان کے قبضے سے ایک ڈمی پسٹل، موبائل فونز، ایک گھڑی، نقدی اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی۔ملزم صدیق 2 فروری 2023 کو ایم۔پی آر کالونی سے موٹر سائیکل چوری کرکے لسبیلہ (بلوچستان) میں فروخت کرنے میں ملوث ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان تین ماہ سے اورنگی ٹاؤن، پیر آباد، قصبہ کالونی اور شیر شاہ سے 20 سے زائد چوری کرکے موٹر سائیکلیں چرس کے عوض فروخت کرچکے ہیں۔ ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی 80 سے زائد وارداتوں میں شہر یوں سے 150موبائل فونز اور نقدی چھیننے میں ملو ث ہے ۔ ترجمان رینجرز نے بیان میں کہا ہے کہ گرفتار ملزمان کو ڈمی پسٹل اور مسروقہ سامان سمیت مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔