رمضان المبارک کے دوران کم سے کم لوڈشیڈنگ کی جائے، وزیر اعظم کی ہدایت

رمضان المبارک کے دوران کم سے کم لوڈشیڈنگ کی جائے، وزیر اعظم کی ہدایت
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران خاص طور پر کم سے کم لوڈشیڈنگ کی جائے۔ٕ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت موسم گرما میں بجلی کی ترسیل اور لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات اسحاق ڈار , وفاقی وزیر توانائی انجنیئر خرم دستگیر , وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب , وزیراعظم کے معاون خصوصی جہانزیب خان اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں وزیراعظم کو بجلی کی پیداوار اور لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں وزیراعظم کو بجلی کی پیدا وار اور لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی جس میں یہ بتایا گیا کہ عوام پر بجلی کی لوڈشیڈنگ کا بوجھ کم سے کم ڈالنے کے لیے مؤثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ گرمیوں کے موسم میں بجلی کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے اور اس حوالے سے لوڈ مینجمنٹ کے مناسب اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے تاکید کی کہ اس مجوزہ حکمت عملی کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے تا کہ گرمی کی آمد سے پہلے متعلقہ اداروں کے پاس ایک ٹھوس اور جامع پلان موجود ہو۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ گرمیوں کے مہینوں خصوصاً رمضان المبارک کے دوران کم سے کم لوڈشیڈنگ کی جائے۔ وزیراعظم نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ بجلی کی پیدا وار کے حوالے سے انرجی مکس میں مقامی ایندھن اور متبادل وسائل کا حصہ مسلسل بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے مہنگے درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہو رہا ہے اور درآمدی بل میں بھی خاطر خواہ کمی آ رہی ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کو مکمل آپریشنل بنانے کے لئے فی الفور اقدامات کئے جائیں، انہوں نے پاور ڈویژن , پیٹرولیم ڈویژن اور دوسرے متعلقہ اداروں کو بجلی کی پیداوار اور لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے ہم آہنگی اور روابط بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔