الیکشن کے نتائج کیخلاف سراج الحق کا دوٹوک بیان آگیا

الیکشن کے نتائج کیخلاف سراج الحق کا دوٹوک بیان آگیا
کیپشن: Siraj-ul-Haq
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: سراج الحق نے کہا پوری قوم جانتی ہے کہ 8 فروری کو قوم کےساتھ سنگین مذاق کیا گیا،بین القوامی مبصرین نے الیکشن کو ڈرامہ قرار دیا،یہ الیکشن فارم 45 کا الیکشن ہے، قوم 45 کا نتیجہ مانگ رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک لحاظ سے الیکشن کے نام پر عوام کی توہین کی گئی۔غریب قوم کے خزانے سے50 ارب روپے خرچ کیے گئے۔8 فروری کو لوگ ووٹ ڈالنے نکلے لیکن نتیجہ قومی فیصلے کے خلاف نکلا۔

سراج الحق نے کہا کہ یہاں فیصلے پہلے ہوتے ہیں اور الیکشن بعد میں،اس سے بڑا مذاق نہیں ہوسکتا،یورپی یونین، فافن، اکانومسٹ اور دیگر نے تحفظات کا اظہار کیا،بین القوامی مبصرین نے الیکشن کو ڈرامہ قرار دیا۔

جب بھی عوامی مینڈیٹ کو بلڈوز کیا جاتا ہےتو ملکی جغرافیہ سلامت نہیں رہتا،ہم اور پوری قوم اس الیکشن کو مسترد کرتے ہیں،چیف الیکشن کمشنر نے شفاف الیکشن کا حلف اٹھایا تھا،لیکن چیف الیکشن کمشنر نے حلف کی پاسداری نہیں کی۔

اسٹیبلشمنٹ نے اعلان کیا تھا کہ ہم غیر سیاسی ہوگئے، پھر بھی قومی رائے کو وقعت نہیں دی گئی،پوری دنیا میں الیکشن کے بعد استحکام آتا ہے لیکن یہاں انارکی میں اضافہ ہوا۔

یہ الیکشن فارم 45 کا الیکشن ہے، قوم 45 کا نتیجہ مانگ رہی ہیں۔رات 12 بجے تک جیتا کوئی اور ہے اور پھر فاتح کوئی اور ہوتاہے۔گزشتہ الیکشن میں آر ٹی ایس ناکام ہوا، اب ای ایم ایس بیٹھ گیا۔

اگر الیکشن اسی مذاق کا نام ہے تو یہ قابل برداشت نہیں،ہم سول سپریمیسی کی تحریک جاری رکھے گے،نواز شریف نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا پھر چھوڑا۔

جماعت اسلامی ووٹ کو ،قوم کو عزت دو کی جدوجھد جاری رکھے گی،ان لوگوں کی سیاست ذات اور خاندان کے لیے ہیں،ہماری سیاست25 کروڑ عوام کی جدوجہد ہے۔

انٹرنیٹ شٹ ڈاون کر کے غیر اعلانیہ ایمرجنسی نافذ کی گئی۔کراچی میں لوگوں نے جماعت اسلامی پر اعتماد کیا,ہمارے چھ حلقے ہم سے چھین لیے گئے۔ہمارے لوگوں کےساتھ نناونے فیصد فارم45 ہیں۔آج ہم الیکشن کمیشن گئے، اپنا حق لینے کے لیے طویل مہم چلانا پڑ رہی ہے۔