کون ہوگا گورنر پنجاب؟، 3 نام شارٹ لسٹ کرلیے  گئے

کون ہوگا گورنر پنجاب؟، 3 نام شارٹ لسٹ کرلیے  گئے

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق پاکستان  پیپلز پارٹی کی قیادت نے گورنر پنجاب کے لیے 3 نام شارٹ لسٹ کر لیے ہیں۔

مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان شراکت اقتدار کا فارمولے طے پانے کے بعد  پیپلز پارٹی کی قیادت نے گورنر پنجاب کے نام پر مشاورت شروع کر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے گورنر پنجاب کے لیے 3 نام شارٹ لسٹ کر لیے ہیں ، مخدوم احمد محمود، قمرالزمان کائرہ اور ندیم افضل چن کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔

مخدوم احمد محمود پہلے بھی گورنر پنجاب کے منصب پر فائز رہے ہیں ۔لہذا سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود  پارٹی قیادت کی پہلی ترجیح ہے۔

ذرائع  کے مطابق  پیپلز پارٹی کی قیادت حتمی مشاورت کے بعد جلد گورنر پنجاب کا نام فائنل کرے گی ۔

Watch Live Public News