بابر اعظم ہمارا سپر اسٹار ہے اس کے نعرے لگ رہے تھے، حسن علی 

بابر اعظم ہمارا سپر اسٹار ہے اس کے نعرے لگ رہے تھے، حسن علی 
کیپشن: Hassan Ali
سورس: publicnews

پبلک نیوز: پاکستان کے بہترین بالر حسن علی نے بابر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم ہمارا سپر اسٹار ہے۔

کراچی کنگز کے حسن علی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیو لک ٹیم ہے زیادہ تر چیزیں تبدیل ہوئی ہیں ۔ ڈریسنگ روم بہت اچھا ہے جہاں حسن علی ہو تو اچھا ہو جاتا ہے۔ بولنگ کر کے اچھا لگا ردہم  میں واپس آیا ہوں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم ہمارا سپر اسٹار ہے اس کے نعرے لگ رہے تھے۔ ہمیں کراچی کی ٹیم سے تھوڑی کم اسپورٹ ملی لیکن اچھا کھیلے تو اسپورٹ بھی  ملی ۔ شعیب ملک نے پہلی گیند پر وکٹ لے کر ہمیں مومنٹم دیا ۔

حسن علی نے کہا کہ پی ایس ایل کو میں ایک موقع سمجھتا ہوں ایسا پلیٹ فارم ہے

 جہاں منوانے کا موقع مل رہا ہے۔ میرا ٹارگٹ بہترین بولر بننا ہے ابھی ایک ایک میچ کو دیکھ رہے ہیں۔ پروفیشنل ازم میں یہ نہیں ہونا چاہیے کہ میں کہوں کہ شاداب خان نے نہیں رکھا ۔ روٹی گروپ کو مس کرتا ہوں لیکن پروفیشنل ازم میں دوستی الگ رکھنا پڑتی ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ شان مسعود کی کپتانی بہت اچھی جا رہی ہے اپنی ٹیم میں بھی انجوائے کر رہا ہوں۔ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بڑا اچھا موقع ہے کہ منوائیں۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔