ویب ڈیسک:وفاقی حکومت کے ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے متعلق بڑے فیصلے ،وفاقی کابینہ نے 35 افراد کے نام ای سی میں شامل کرنے کی منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق کرپشن،جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے کیسز میں نام ای سی ایل میں شامل کئے گئے، سرکاری ادارے سے ملازمت چھوڑ کرفرار ہونے والوں کے نام بھی ای سی ایل میں شامل کئے گئے ہیں ۔
وزارت داخلہ کی سمری پر وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی،30 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی منظوری بھی دیدی گئی۔
اطلاعات کے مطابق 4 افراد کو ون ٹائم اجازت کے تحت بیرون ملک جانے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ 26 افراد کے کیسز مختلف وجوہات کی بنیاد پر موخر کردیئے گئے۔