پی ایس ایل7:پری ٹیسٹنگ میں2 کھلاڑی،دو ٹیم آفیشلز کورونا کا شکار

پی ایس ایل7:پری ٹیسٹنگ میں2 کھلاڑی،دو ٹیم آفیشلز کورونا کا شکار
کراچی ( پبلک نیوز) پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن پر کورونا کے حملے جاری۔ کراچی میں پری ٹیسٹنگ میں دو کھلاڑی اور دو ٹیم آفیشلز میں کورونا کی تشخیص۔ ہوٹل کے عملے کے 40 ملازمین بھی کورونا کا شکار ہوگئے۔ جس کے بعد عملے کو آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کے مزید 8 ملازمین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ سکیورٹی آفیسر سمیت 17 ملازمین کورونا میں مبتلا ہیں۔ چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نے دعوی کیا ہے کہ جمعرات کو ٹورنامنٹ پروگرام کے مطابق شروع ہوگا۔ تمام غیر ملکی پاکستان آرہے ہیں اور تمام غیر ملکی لاہور بم دھماکے کے بعد لاہور جانے کو تیار ہیں۔ جمعرات کو ٹورنامنٹ پروگرام کے مطابق شروع ہوگا اور عاطف اسلم مختصر تقریب میں پرفارم کریں گے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔