لاہور ( پبلک نیوز) احسن اقبال نے معیشت پر وفاقی حکومت کو مناظرے کا چیلنج کردیا۔ انہو نے کہا گروتھ ریٹ 5 فیصد تک بڑھانے کا دعویٰ کیا گیا لیکن کارکردگی صفر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسانوں کو یوریا نہیں مل رہی۔ سرکاری اسپتال پرائیویٹ کر دیئے۔ مہنگائی نے ہوش اڑا دیئے۔ ملک قرضوں کی دلدل میں دھکیل دیا۔ شاہ محمود قریشی کی تقریر سے ظاہر ہوتا ہے کہ عمران خان انہیں اپنے متبادل کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا وزیرخارجہ غیر سنجیدہ ہوگا تو خارجہ پالیسی کا کیا حال ہوگا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ گروتھ ریٹ 5فیصد تک بڑھا دیا ہے۔ حکومت کی کارکردگی صفر ہے،صرف ہمیں نشانہ بنایا جاتا ہے۔ کسانوں کو لائنوں میں لگ کر بھی یوریا نہیں مل رہی۔ رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ آپ نے پاکستا ن کو قرضوں کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ آج سرکاری اسپتالوں کو پرائیوٹ اسپتال بنا دیا گیا۔ جتنے صدارتی نظام کو اس ملک نے بھگتاہے کسی ملک نے نہیں بھگتا۔ پاکستان کے صدارتی نظام نے ملک کودولخت کیا۔ آپ نے معیشت بہتر کی یا تباہ کی لائیو مناظرہ کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ارکان میدان چھوڑ کر بھا گ رہے ہیں۔ سبزی، دال، گھی، چینی کی قیمتیں سن کر ہوش اڑجاتے ہیں۔ شاہ محمودقریشی نے اپنے آپ کو آج پی ٹی آئی کی متبادل قیاد ت کے طور پر پیش کیا۔ شاہ محمود قریشی جب آصف زرداری کے ساتھ تھے تو ان کے قصیدے پڑھتے تھے۔