وزیر اعظم کی نتھیا گلی میں نماز عید کی ادائیگی

وزیر اعظم کی نتھیا گلی میں نماز عید کی ادائیگی
اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نتھیا گلی میں نماز عید ادا کی ، ان کے ساتھ ذاتی عملہ اور سیکیورٹی سٹاف نے بھی نماز عید ادا کی، وزیر اعظم عمران خان نے اپنی دعاؤں میں ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی، سلامتی اور امت مسلمہ کے اتحاد کو مانگا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز اپنی فیملی کے ہمراہ نتھیا گلی پہنچے ، نتھیا گلی میں وزیر اعظم کے قیام گاہ کی سیکیورٹی سخت کی گئی اور وزیر اعظم عید کے موقع پر وقت اپنے خاندان کو دیں گے اور کوئی سیاسی مصروفیت نہیں رکھیں گے، موسم کی خرابی کےپیش نظر وزیر اعظم عمران خان گزشتہ روز ہیلی کاپٹر کے بجائے براستہ سڑک نتھیا گلی پہنچے،وزیراعظم عید کے تینوں دن نتھیا گلی میں گزاریں گے. وزیر اعظم عمران خان نتھیا گلی میں دو جانوروں کی قربانی دیں گے،قربانی کے دونوں جانور نتھیا گلی پہنچا دیئے گئے، قربانی کے لیے ایک بیل نتھیا گلی سے خریدا گیا جبکہ گوشت کو مقامی لوگوں میں تقسیم کیا جائے گا. ن

Watch Live Public News