لاہور: وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے ممبران اسمبلی کو ہراساں کرنے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ آگیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نے سبطین خان سمیت دیگر کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ عدالت نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو ممبران کو تحفظ دینے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب دونوں سائیڈز کے اراکین اسمبلی کے ووٹ کاسٹ کرنے کے عمل کو یقینی بنائیں، اراکین اسمبلی اپنی مرضی کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کے امیدوار کو بلاخوف خطر ووٹ کاسٹ کرسکیں۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری وکیل عدالتی حکم سے متعلق فریقین کو آگاہ کر کہ عمل درآمد یقینی بنائیں۔