مفتی عزیز الرحمان نے اعتراف جرم کر لیا

مفتی عزیز الرحمان نے اعتراف جرم کر لیا

لاہور(ویب ڈیسک) پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبعلم سے زیادتی کے مرتکب ہونے والے ملزم مفتی عزیز الرحمان نے تفتیش کے دوران اعتراف جرم کر لیا ہے. ملزم نے پولیس کو اعترافی بیان بھی ریکارڈ کرا دیا ہے.

گرفتار ملزم مفتی عزیز الرحمٰن اور اس کے بیٹوں کو 4 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عزیز الرحمان نے اعترافی بیان میں کہا کہ یہ ویڈیو ان ہی کی ہے جو کہ چھپ کر بنائی گئی ، اعترافی بیان میں کہا گیا کہ طالب علم کو امتحان میں پاس کرنے کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا ، ان کا کہنا تھا کہ اپنے جرم پر بہت شرمندہ ہو ں، میں بھٹک گیا تھا. اعترافی بیان میں ملزم کا یہ بھی کہنا تھا کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد فرار ہوا اور مختلف شہروں میں اپنے شاگردوں کے پاس ٹھہرتا رہا تاہم موبائل فون کی لوکیش ٹریس ہوتی رہی اور بلا آخر پولیس نے گرفتار کر لیا.

واضح رہے کہ مفتی عزیز الرحمن پولیس کے ساتھ آنکھ مچولی کھیلتے رہے ٗ ان کی لوکیش تبدیل ہوتی رہی مگر جب پولیس وہاں پر پہنچتی تو وہ وہاں سے فرار ہو جاتے ٗ مفتی عزیز الرحمن کی لوکیش دس سے زائد شہروں میں ظاہر ہوئی اور وہاں پر چھاپے مارے گئے مگر وہ ہر بار فرار ہوتے رہے ٗ وہ دراصل لاہور سے میانوالی جا رہے تھے مگر آخر کار میانوالی سے مفتی عزیز الرحمن کو بیٹے سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

ادھر آئی پنجاب انعام غنی نےمفتی عزیز الرحمن کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے سخت الفاظ میں یقین دلایا ہے کہ ایسے چائلڈ مولیسٹرز سے پاکستان کے بچوں کو محفوظ کرنے کیلئے وہ ہر قانونی اقدام اٹھائیں گے۔سوشل میڈیا پر اپنی ایک ٹویٹ میں انعام غنی نے لکھا کہ ’’ہم اس ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ ہم اسے بطور آزمائشی کیس لیں گے ، اس سے پوچھ گچھ کریں گے ، سائنسی پیشہ ورانہ تحقیقات کریں گے ، قانونی چارہ جوئی کریں گے اور اسے عدالت کے ذریعہ سزا سنائی جائے گی۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے بچے ان چائلڈ مولیسٹرزسے محفوظ رہیں اور اپنے معاشرے کو مستقبل کے لئے محفوظ کر یں‘‘۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔