ویب ڈیسک: لاہور پولیس نے گلشن راوی کے علاقے میں چوتھی جماعت کے 10 سالہ طالب علم اسماعیل سے زیادتی کے الزام میں عدیل نامی شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسماعیل ٹیوشن کے لیے عدیل کے گھر جاتا تھا، جہاں ملزم نے مبینہ طور پر پچھلے 4 سے 5 ماہ تک اس کا جنسی استحصال کیا۔
پولیس نے عدیل کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات کے لیے اسے تفتیشی ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
دریں اثنا ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد نے بچے سے زیادتی کے ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او گلشن راوی عدیل انجم اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔
ایس پی بلال احمد کا کہنا ہے کہ بچوں اور عورتوں سے زیادتی کرنے والے درندہ صف ملزم کسی رعایت کے مستحق نہیں۔