بیجنگ(ویب ڈیسک) چائنیز کمپنی نےحیرت انگیز طور پر ایک دن میں دس منزلہ عمارت بنا ڈالی، اس شاندار عمارت کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تخلیق کا شاہکار قرار دیا جا رہا ہے. تفصیلات کے مطابق چین میں قائم مینوفیکچرنگ انٹرپرائز براڈ گروپ صرف ایک دن میں 10 منزلہ اسٹیل اپارٹمنٹ عمارت تعمیر کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ اس عمارت کو تعمیر کرنے میں محض 28 گھنٹے اور 45 منٹ صرف ہوئے۔ اس عمارت کو تعمیر کرنے کا طریقہ کار یہ تھا کہ اس عمارت کو پہلے سے تعمیر شدہ چھوٹے ماڈیولر یونٹوں کو جمع کرکے بنایا گیا جنہیں پہلے ایک فیکٹری میں پیشگی تعمیر کیا گیا تھا۔ براڈ گروپ نے اسٹیل سلیبس کو بلڈنگ مٹیریل کے طور پر استعمال کیا۔ کمپنی کا دعوی ہے کہ یہ روایتی سلیب سے 10 گنا زیادہ ہلکے اور 100 گنا زیادہ مضبوط ہیں۔ٹرانسپورٹ اور انسٹال کرنے میں آسانی کے لئے بنایا گیا، براڈ گروپ کا "رہائشی عمارت" سسٹم ایسے اجزاء کو استعمال کرتا ہے جو ایک معیاری شپنگ کنٹینر میں فٹ ہونے کے اہل ہوتے ہیں ، اور پھر مل کر منقسم ہو جاتے ہیں اور مکمل تعمیر شدہ عمارت میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔ آخر میں بجلی اور پانی کے رابطے شامل کردیئے گئے ہیں۔