کراچی (پبلک نیوز) کسٹمز حکام کی کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی۔ دوران چیکنگ بحرین جانے والے پاکستانی مسافر سے 94 لاکھ روپے مالیت کی 940 گرام ہیروئن پاؤڈر برآمد۔
ترجمان کسٹمز کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کا تعلق خیبر پختونخواہ سے ہے۔ مسافر کے بیان سے غیر مطمئن ہونے پر اس کے سوٹ کیس کو تفصیلی جانچ پڑتال کیا گیا۔ سوٹ کیس کے سائیڈ وال میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی اعلی کوالٹی کی ہیروئین قبضے میں لی۔
ہیروئن پاؤڈر کو قبضہ میں لے کر ملزم کے خلاف کسٹمز اور نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا