یورپی یونین کی طرح مسلم ممالک کی مشترکہ پارلیمنٹ بنے گی

یورپی یونین کی طرح مسلم ممالک کی مشترکہ پارلیمنٹ بنے گی
اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نے مطالبہ کیا ہے کہ یورپی یونین کے طرز پر خطہ کے مسلم ممالک کا مشترکہ پارلیمنٹ بنایا جائے۔
ریاض فتیانہ
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دفتر خارجہ کی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کا امیج بہتر ہو گیا ہے۔ یورپی یونین کے طرز پر خطے کے مسلم ممالک کا مشترکہ پارلیمان بنایا جائے۔ چین، بھارت اور افغانستان سمیت علاقائی ممالک سے بہترین تعلقات قائم کرنے کی ضرورت ہے۔اپنی تقریر کے دوران ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور وزیر اعظم عمران خان کو بہترین بجٹ پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ مطالبہ کرتا ہوں کہ فیصل آباد ڈویژن کے لئے میگا پراجیکٹس کے اعلانات کئے جائیں۔ ننکانہ صاحب میں مزہبی سیاحت کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ زراعت پر حکومتی پالیسیاں قابل تعریف ہیں۔ ن لیگ کے حکومت میں کسان تباہ ہوکر رہ گیا تھا۔
یورپی یونین پارلیمنٹ
انھوں نے کہا کہ فوڈ سکیورٹی ہماری ضرورت ہے۔ زراعت کو مزید بہترین بنانے کے لیے پانی کے نظام کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ کاشتکار کو ریونیو اور بجلی کے محکمے سے بچانے کی ضرورت ہے۔ نوجوانوں کے لئے ہر تحصیل ہیڈ کوارٹر میں یوتھ کونسل بنایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کرکے ایک تہائی سیٹیں خواتین کو دی جائیں۔ الیکٹرانک مشین کی انتہائی ضرورت ہے۔ اورسیز پاکستانیوں کو پاکستان میں الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔ اس وقت پارلیمنٹ میں لڑائی جھگڑے کی ضرورت نہیں ایک دوسرے کی عزت کی جائے۔ وقت کا تقاضا ہے کہ ملک بھر کچی آبادی والوں کے لیے ایک فارمولا طے کر کے مالکان حقوق دئیے جائیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔