کراچی ( پبلک نیوز) پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر جہانگیر ریاض انتقال کر گئے ہیں۔ ان کے انتقال کے حوالے سے خاندانی ذرائع نے تصدیق کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان باکسنگ فیڈریشن جہانگیر ریاض کرونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔ جہانگیر ریاض چند ہفتے قبل دوبئی کی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے تھے۔ جہانگیر ریاض کچھ ماہ قبل ہی پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر منتخب ہوئے تھے۔یاد رہے کہ صدر منتخب ہونے کے بعد انھوں نے پاکستان باکسنگ کے حوالے سے اہم عزائم کا اعادہ کیا تھا۔ انھوں نے کہا تھا کہ خود بھی سپورٹس مین ہوں لہذا اس کھیل کو نئی بلندیوں پر لے جاؤں۔ انھوں نے باکسر عامر خان کی زیر نگرانی پاکستان میں باکسنگ اکیڈمی کے قیام کا بھی اعلان کیا تھا۔