خاتون نے اپنے جسم پر میڈونا کے 18 ٹیٹو بنا  کر گنیز ریکارڈ قائم کردیا

خاتون نے اپنے جسم پر میڈونا کے 18 ٹیٹو بنا  کر گنیز ریکارڈ قائم کردیا

(ویب ڈیسک )  کنساس کی ایک خاتون نے لیجنڈ گلوکارہ میڈونا کے 18 پورٹریٹ کے ساتھ ’جسم پر ایک ہی موسیقار کے سب سے زیادہ ٹیٹو‘ کا نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔

تارا بیری 1983 سے میڈونا کی مداح ہیں جب پاپ آئیکون نے اپنا ہٹ سنگل 'بارڈر لائن' پیش کیا تھا،تاہم انہوں  نے صرف 2016 میں ہی اس کے ٹیٹو بنوانا شروع کیے تھے،  ایک ایسے وقت میں جب آرٹسٹ ان مداحوں کی تلاش میں تھی جنہوں نے  اپنے جسم پرانکا   ٹیٹو بنوایا تھا تاکہ وہ انکی ایک ویڈیو میں جلوہ گر ہوسکیں۔

تارا کچھ عرصے  کیلئے یہ کرنا چاہتی تھی، لیکن اسے کہاں معلوم تھا کہ  یہ اس کے ٹیٹو بنانے کے سفر کا صرف آغاز تھا۔ اس نے اپنے جسم پر میڈونا کے مجموعی طور پر 18 ٹیٹو بنوائے جو کہ 'جسم پر ایک ہی موسیقار کے سب سے زیادہ ٹیٹو' کے لیے گنیز ریکارڈ اپنے نام کرنے کیلئے کافی ہیں۔

Watch Live Public News