(ویب ڈیسک ) کم عمر ڈرائیورز اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کےخلاف ایک بار پھر سے شکنجہ تیار کرلیا گیا۔
سی ٹی او لاہور عمارہ کی زیر صدارت ٹریفک افسران کی میٹنگ ہوئی۔میٹنگ میں ایس پی سہیل فاضل، ایس پی شہزاد خان نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ ایس پی منیر ہاشمی اور تمام ڈی ایس پیز نے بھی شرکت کی۔
میٹنگ میں کم عمر ڈرائیورز اور بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کےخلاف مقدمات کے اندراج کی تجویز پیش کی گئی۔پہلی دفعہ پکڑے جانے پر کم عمر ڈرائیورز کی گاڑی اور موٹرسائیکل بند کرنے حکم دیا گیا۔والدین کی طرف سے دوبارہ موٹرسائیکل،گاڑی نہ چلانے کی یقین دہانی اور بیان حلفی دینے پر چھوڑا جائے گا جبکہ دوسری مرتبہ پکڑے جانے پر مقدمے کا اندراج ہوگا۔
سی ٹی او لاہور نے لین لائن ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سخت کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔ہیلمٹ،سائیڈ ویو مرر،درست انڈیکٹرز اور بیک لائٹس نہ رکھنے والی وہیکلز کےخلاف بھی کریک ڈاؤن کا حکم دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ حادثات کی روک تھام اور منعظم ٹریفک کیلئے قوانین کی پاسداری کرنا ہوگی۔