اسلام آباد (پبلک نیوز) مہلک کورونا وائرس نے گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 44نےزندگیاں نگل لیں ٗ اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 843 تک جا پہنچینیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا کی تیسری لہرمیں تیزی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے،ایک دن میں 3 ہزار 667 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 73 ہوگئی ، مہلک وائرس نے 24 گھنٹوں میں مزید 44 زندگیاں نگل لیں اور اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 843 تک جا پہنچی ہے ٗ جس نے فعال کیسز 31 ہزار 107 ہو گئی ، 5 لاکھ 81 ہزار 852مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی تیزی کے بعد سمارٹ لاک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے لیکن عوام کی طرف سے ایس او پیز پر عمل کرنے میں سستی نظر آرہی ہے لیکن انتظامیہ اس حوالے سے مسلسل ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے کوشاں ہ۔