کراچی ( پبلک نیوز) روسی ساختہ کورونا ویکسین پاکستانیوں کو 8سے 9ہزار روپے کے درمیان میسر آسکتی ہے اور اس بات کا حتمی فیصلہ کابینہ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے پاکستان کے پرائیویٹ سیکٹر کی طرف سے درآمد شدہ ویکسین کی قیمت تجویز کردی ٗ دو خوراکوں کی قیمت 8سے 9ہزار روپے کے درمیان مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ سپوٹنک فائیو ویکسین روس کی تیار کردہ ہے ۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارتی کا پرائیویٹ کمپنیوں کی طرف سے درآمد کی جا نیوالی روسی کورونا ویکسین کی قیمت کے تعین کیلئے اہم اجلاس ہوا۔ کراچی کی فارم کمپنی نے روسی ویکسین سپوٹنک فائیو درآمد کی ہے۔ ڈریپ کی طرف سے ارسال کردہ سفارشات کی حتمی منظوری کابینہ کے اجلاس میں دی جائیگی ۔