منحرف ارکان نے پی ٹی آئی ہی نہیں ملک کی پیٹھ میں خنجر گھونپا

منحرف ارکان نے پی ٹی آئی ہی نہیں ملک کی پیٹھ میں خنجر گھونپا
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹٰی آئی ) سے منحرف ارکان نے اپنی جماعت نہیں ملک کی پیٹھ میں خنجر گھونپا انھیں سزا دینا اسی طرح اہم ہے جیسے ملک کے غداروں کو دی جاتی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ آرٹیکل 63-A کے تحت ریفرینس سپریم کورٹ کو یہ موقع دے رہا ہے کہ ملک میں جاری ہارس ٹریڈنگ، موقعہ پرستی اور کرپشن کے ڈرامے ہمیشہ کیلئے ختم ہو سکیں۔ فواد چوہدری نے لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) سے منحرف ارکان نے اپنی جماعت نہیں ملک کی پیٹھ میں خنجر گھونپا انھیں سزا دینا اسی طرح اہم ہے جیسے ملک کے غداروں کو دی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے آرٹیکل63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں دائرکردیا گیا ہے، ریفرنس میں آرٹیکل 186 کے تحت چار بنیادی سوالات پر سپریم کورٹ سے رہنمائی مانگی گئی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔