چین میں مسافر طیارہ گر کر تباہ

چین میں مسافر طیارہ گر کر تباہ
بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین میں انتہائی افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں مسافر بردار ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ خبریں ہیں کہ طیارے میں عملے سمیت 132 افراد سوار تھے۔ اطلاعات کے مطابق یہ بدقسمت طیارہ وازو شہر کی ٹینگ کاؤنٹی میں گِرا ہے۔ جنوبی صوبہ گوانگشی جنوب مشرق میں واقع بڑے شہر گوانگزو کے قریب واقع ہے۔ https://twitter.com/DharmendraTalks/status/1505826513601638406?s=20&t=yd_BA_ewJACGeN6LE48lBQ فلائٹ ٹریکنگ کرنے والی ویب سائٹس کا کہنا ہے کہ اس طیارے نے قریب ایک گھنٹے تک پرواز جاری رکھی تھی۔ فلائٹ ریڈار 23 کی معلومات کے مطابق پرواز سے متعلق مقامی وقت دو بج کر 22 منٹ پر آخری ڈیٹا موصول ہوئی۔ اس وقت یہ طیارہ 3225 فٹ کی بلندی پر تھا۔ https://twitter.com/tVoiceOfCitizen/status/1505827540002545670?s=20&t=yd_BA_ewJACGeN6LE48lBQ حادثے کا شکار ہونے والا یہ طیارہ ایک بوئنگ 737 تھا۔ ایم یو 5735 نامی اس پرواز کے ذریعے 132 افراد کو کونمینگ سے گوانگزو شہر لے جایا جا رہا تھا۔ تاحال اس حادثے کی وجہ اور اموات یا زخمیوں کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔