اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آل پاکستان نیوز پیپر سو سائٹی (اے پی این ایس) کے نومنتخب عہدے داروں کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم نے محترمہ ناز آفرین سہگل لاکھانی کو اے پی این ایس کا بلامقابلہ صدر اور سرمد علی کو سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارک دی۔ وزیراعظم نے امتنان شاہد اور محمد اسلم قاضی کو نائب صدور، ایس ایم منیر جیلانی کو جوائنٹ سیکرٹری، شہاب زبیری کو فنانس سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارک دی ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اے پی این ایس نے ملک میں صحافت کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے ، میڈیا انڈسٹری کی ترقی اور مسائل کے حل کے لئے اے پی این ایس کے نومنتخب عہدیداروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اے پی این ایس نے ملک میں جمہوریت اور آزادی اظہار رائے کے لئے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے، اے پی این ایس میڈیا صنعت کا اہم ستون ہے، امید ہے کہ اے پی این ایس کے نومنتخب عہدیدار میڈیا انڈسٹری کے فروغ کے حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔