ویب ڈیسک: صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا گیا ہے۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے جاری کردہ بیان کے مطابق فی تولہ سونا 4600 روپے مہنگا کردیا گیا ہے، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 32 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 3943 روپے بڑھ گئی ہے۔ دس گرام سونا 1 لاکھ 99 ہزار 245 روپے کا ہو گیا ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 47 ڈالر مہنگا ہوکر 2225 ڈالر فی اونس ہوگیا۔