ویب ڈیسک: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی، پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں 10 روپے کی کمی کی گئی۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 12 پیسے کی کمی، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں13 روپے6 پیسے کی کمی جبکہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے کی کمی کی گئی ہے،قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
مٹی کا تیل 11 روپے 15 پیسے فی لیٹر سستا ہوا ہے، وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا،یکم اکتوبر تک یہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔