(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے تشدد اور جارحانہ پالیسی کی مخالفت کی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت اور انکے کچھ سوشل میڈیا ٹرولر کی جانب سے کردار کشی کی مہم بھی استعفی کی ایک وجہ بنی۔
حماد اظہر نے اعلیٰ قیادت کو کہا ہے کہ مقدمات ہم نے بھی بھگتے ہیں اور بھگت رہے ہیں۔ حماد اظہر قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ضروری نہیں ہر ایشو کو قانون اور آئین سے مروہ ہو کر اچھلا جائے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا تھا کہ بہت سوچ وچار کے بعد میں نے تحریک انصاف پنجاب کی صدارت اور جنرل سیکرٹری کے عہدے سے استعفی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ میں سمجھتا ہو کے اس وقت پارٹی کی پنجاب میں موثر قیادت کے لئے گراؤنڈ میں موجود ہونا اور قائد عمران خان تک براہ راست رسائی ضروری ہے۔ میں البتہ بطور کارکن کام کرتا رہوں گا۔