پشاور: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کےسابق ایم این اے عثمان ترکئی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کےسابق ایم این اے عثمان ترکئی نےبھی پی ٹی آئی کوخیرباد کہہ دیا۔نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلاالیکشن اسفندیار ولی خان کیساتھ لڑاتھا اورجیت بھی گئے تھے، ہم نےفیصلہ کیاتھا کہ عمران خان انصاف کی باتیں کرتےہیں اورپی ٹی ائی میں شامل ہوگئے۔ عثمان ترکئی نے کہا کہ مجھے پرویزخٹک اوراسدقیصر پارٹی میں آگے نہیں جانےدیتے، پارٹی میں شہرام اورعاطف خان بھی مخالف تھے، پارٹی میں مشکلات کے باوجودعمران خان کیساتھ کھڑے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 9مئی کوپی ٹی آئی کی بدترین دہشت گردی کےباعث مذید چلنا انتہائی مشکل ہوگیاہے، میں نے واقعہ کی پہلےبھی مخالفت کی تھی، اوراب بھی کررہاہوں۔ عثمان ترکئی کا کہنا تھا کہ بس ہم مزید پی ٹی آئی کیساتھ نہیں چل سکتے،بنیادی رکنیت سےمیں مستعفی ہونے کااعلان کرتاہوں، اگر عدالت نے ہمیں بحال بھی کیا تو میں پی ٹی آئی کی سیٹوں پرنہیں بیٹھوں گا۔