اسلام آباد: پاک فضائیہ کی جانب سے 1965 کی جنگ کے ہیرو ایم ایم عالم کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ پاک فضائیہ نے اپنے غازیوں اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے 1965 کی جنگ کے ہیرو ائیر کموڈور محمد محمود عالم سے متعلق ایک خصوصی پرومو جاری کیا ہے۔ ترجمان پاکستان فضائیہ کے مطابق ایم ایم عالم نے 1965 کی جنگ کے دوران ایک منٹ میں بھارتی فضائیہ کے 5طیاروں کو گرانے کا شاندار کارنامہ سر انجام دیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے مایہ ناز ہواباز نے اپنے F-86 طیارے میں پرواز کرتے ہوئے 5 بھارتی لڑاکا طیاروں کو ایک منٹ سے کم وقت میں تباہ کیا اور گیارہ روزہ جنگ میں کل 9 بھارتی طیاروں کو نیست و نابود کیا جو کہ آج تک ایک ناقابلِ شکست ریکارڈ ہے۔ آپکی ان بہادرانہ خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے آپکو دو بار ستارۂ جرأت سے نوازا۔