ویب ڈیسک: اشاروں کی زبان میں قبول ہے قبول ہے کہہ کر گونگے بہرے پاکستانی نوجوان کو شریک حیات چن لیا، نکاح خوان اور گواہ بھی گونگے بہرے تھے۔
تفصیلات کے مطابق یونان سے خاتون پاکستانی کی محبت میں شادی کرنے پاکستان پہنچ گئی۔ خاتون اور حافظ آبادی لڑکا دونوں قوت گویائی سے محروم ہیں۔ انہیا ڈاینلئی نامی خاتون کی نبیل نامی لڑکے سے فیس بک پر دوستی ہوئی ، نبیل نے خاتون کو پاکستان آنے کی دعوت دی ۔
نبیل اور ڈاینلی نے نکاح کر لیا ۔ نکاح نامہ میں گواہ بھی گونگے بہرے بنے
دوسری جانب دلہن کا کہنا تھا کہ نبیل سے شادی کر کے بہت خوش ہوں۔