روسی صدر  پوتن  ابراہیم رئیسی کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے

روسی صدر  پوتن  ابراہیم رئیسی کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے

ویب ڈیسک : روسی صدر پوتن اپنے ایرانی ہم منصب ابراہیم رئیسی کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے ، ایران کو حادثے کی تحقیقات میں مدد کی پیشکش بھی کردی .

اطلاعات کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوٹن، 4 جنگی طیاروں اور بڑی تعداد میں سکیورٹی گارڈز کے ساتھ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی آخری رسومات میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم روس کی وزارت خارجہ نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔

دوسری طرف روس کی نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری نے اپنےایرانی ہم منصب کے نام پیغام تعزیت میں ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات  میں  شرکت پر آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

ارنا کے مطابق روس کی نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری سرگئ شویگو نے اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹر علی اکبر احمدیان  کے نام پیغام میں آیت اللہ شہید سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی اندوہناک شہادت پر تعزیت پیش کی ہے۔

انھوں نے اپنے پیغام تعزیت میں کہا ہے کہ روس اس سانحے  کی وجوہات معلوم کرنے  میں بھرپور تعاون کے لئے تیار ہے۔

Watch Live Public News